بلاول اور زرداری کے بیانات پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مرتضیٰ سولنگی

321
nothing to do

اسلام آباد:نگراں وزیرِ اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ساتھ میرا احترام کا رشتہ ہے، ان کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ آئین میں 280آرٹیکل موجود ہیں، آئین میں صرف 90دن میں انتخابات کا آرٹیکل نہیں، آئین میں آرٹیکل 254 بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ایک کو اظہار رائے، شکایت اور تنقید کرنے کی آزادی حاصل ہے، جو آزادی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کوحاصل ہے وہ مسلم لیگ ن کو بھی حاصل ہے۔

مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس بھی شکایت کرنے کا اختیار موجود ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی ذمے داری پوری کرے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے ہم الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے،ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے دورے میں معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے ہوں گی۔