کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے غزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس نے 2006 میں الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی لیکن امریکا اور اسرائیل جمہوریت دشمن فورس ہے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے اس لئے انہوں نے حماس کے جیتنے کے باوجود حکومت بنانے سے روکا، حماس نے جہاد کا راستہ اختیار کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں، حماس نے قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے غزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا، جب کہ دنیا بھر میں فلسطین کیلئے مظاہرے ہوئے۔