القادر ٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

358

راولپنڈی: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ 

اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی قیادت میں پانچ رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی۔

دورانِ سماعت نیب حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔