پاکستان آرمی کے ابراہیم محب نے ایچی سن نیشنل اسکواش چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی

315

پشاور:  پاکستان آرمی کے ابراہیم محب نے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کرکے ایچی سن نیشنل سکواش چمپئن شپ کی چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ایچی سن کالج لاہور میں کھیلی جانیوالی ایچی سن نیشنل سکواش چمپئن شپ میں انڈر13،17اور19کٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے ،جن میں ملک بھر سے 120کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔

انڈر17کٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ابراہیم محب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی ھاصل کی،جبکہ فائنل میں ان کا سامناپی اے ایف کے ابراہیم زیب سے ہوا،فائنل میں ابراہیم محب نے 3-1سے شکست دیدی۔

پہلے سیٹ میں ابراہیم محب نے کامیابی حاصل کی،دوسری سیٹ میں انکے حریف کو برتری حاصل رہی،جسکے بعد تیسرے اور چوتھے سیٹ میں ابراہیم محب کامیاب رہے۔

انکا سکور11-7،7-11، 12-10،11-8رہا۔منٹ 40منٹ تک جاری رہا۔انڈر13کے فائنل میں سہیل عدنان نے پنجاب کے سید محمدحسین (ایچی سن)کوہرایا۔

انڈر19میں عبداللہ ندیم نے پنجاب کے کلیم اللہ کو3-0سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔فائنل کے موقع پر ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامس اور پرائماملک کے ایم ڈی ہمیش خان نے نمایا ں پوزیشن لینے واکے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور کیش انعامات دیئے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ابراہیم محب نے اس عزم کا اظہار کیاکہ سکواش میں آگے بڑھنے کیلئے انکی کوششیں جاری ہے انشاء اللہ اپنے دادا ورلڈ چمپئن محب اللہ خان اور جان شیر خان کی طرح دنیامیں پاکستان کو ایک مثبت شناخت دوںگا۔