لاہور ہائی کورٹ ،نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

236

 لاہور:نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر موثر ہو چکی ہے۔

 درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

درخواست گزار کا مقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔