کراچی میں کل شام سے آندھی اور بارش کا امکان

501
different areas

کراچی: شہر قائد میں ہفتے کی شام سے آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں متوقع بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوب مغربی بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے کل (ہفتے کی) شام سے  کراچی اور مضافاتی علاقوں  میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق اتوار کے روز بھی شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اتوارکو دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور میرپورخاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اوررات سردرہنے کی توقع ہے اور میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں کم سے کم درجہ  حرارت  18.5ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 31.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں بیشتروقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار22کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ  کی گئی۔