آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج

642

نئی دہلی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی مچل مارش کے خلاف بھارتی دارالحکومت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے خلاف آسٹریلین آل راؤنڈر اور اسٹار کھلاڑی مچل مارش کے خلاف مقدمہ پنڈت کیشو نامی ایک شخص نے درج کروایا ہے۔ تھانہ دہلی گیٹ  میں درج ایف آئی آر کی ایک کاپی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کی  جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی شخص نے اس بات پر مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی پر ٹانگیں  رکھ کر تصویر بنوائی ہے۔

آسٹریلیا نے کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو دھول چٹا کر اس کا تکبر خاک میں ملایا تھا، جس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش نے اس طرح کی تصویر بنوا کر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے اسے اپنی تضحیک قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے۔