پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر رہائی کے بعد پھر گرفتار

280

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو ضمانت  پر رہا ہونے کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کیا گیا تھا ، تاہم انہیں پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے صوابی سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسد قیصر پر گجر خان میڈیکل کالج کے لیے سامان خریداری میں خورد برد کرنے کا الزام ہے۔