سیکورٹی فورسز پر حملہ: دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

450
face the law

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہل کاروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے زرمک میں  آئی ای ڈی کے دھماکے میں شہید اہل کاروں کی شہادت پر کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔