ا سموگ: لاہور ہائیکورٹ کا فیکٹریاں بغیر اجازت ڈی سیل نہ کرنے کا حکم

466

لاہور: ہائیکورٹ نے آلودگی کے باعث سیل کی گئی فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اجازت کے بغیر فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت کے روبرو ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی اور ماحولیاتی کمیشن کے ممبر کمال حیدر نے رپورٹس پیش کیں۔

ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ میں کہا کہ عدالتی حکم پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے میٹنگ ہوچکی ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب نے اسموگ سے متعلق عدالت کے تمام احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔