ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج

308
Bhutto is alive

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو بری کر دیا تھا۔

اے این ایف نے عدالت عظمیٰ سے کیس کی متعلقہ دستاویزات کی تیاری اور حاصل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اے این ایف کو 14 دن کا وقت دے دیا۔ ٹرائل کورٹ نے عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خصوصی عدالت کی جانب سے عباسی کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کو ملک میں عام انتخابات 2018 سے صرف چار روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔عباسی نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 60 راولپنڈی سے حصہ لینا تھا۔

اے این ایف نے 2012 میں عباسی اور دیگر کے خلاف 500 کلوگرام ایفیڈرین کے غلط استعمال پر کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (سی این ایس) ایکٹ کی دفعہ 9-C، 14 اور 15 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔