حماس کی قید سے اسرائیلی شہریوں کی رہائی قریب ہیں، وزیراعظم قطر

533

دوحا: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ حماس کی قید سے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے معاہدے کو فی الحال کچھ معمولی مسائل کا سامنا ہے، جو چیلنجز باقی رہ گئے ہیں وہ عملی اور لاجسٹیکل ہیں۔

قطر کے وزیر اعظم  نے کہا کہ  گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وقت فوقتا معاہدے میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے لیکن مجھے اب زیادہ اعتماد ہے کہ ہم معاہدہ طے پانے کے قریب ہیں، جس کے تحت لوگوں کو باحفاظت واپس اپنے گھروں کو پہنچایا جا سکے گا۔

قطر کے وزیر اعظم نے معاہدے کے حوالے سے تفصیلات یا وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ 7اکتوبر سے صہیونی فوجی غزہ کے نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری کررہے ہیں ، اب تک اسرائیلی بمباری میں 12 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین  کی ہے۔