ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے وزراء کل چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد غزہ میں جنگ کو ختم کرنا ہے۔
شہزادہ فیصل نے بحرین میں ایک کانفرنس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی وزارت کی جانب سے پوسٹ کیے گئے تبصروں میں کہا کہ یہ دورہ رواں ماہ ریاض میں ہونے والے مشترکہ عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کو انجام دینے کا پہلا قدم ہوگا۔
Foreign Minister HH Prince @FaisalbinFarhan announces the start of the work of the ministerial committee in charge of the Arab-Islamic summit concerned with formulating an international action to stop the war on Gaza and the first stop is China. pic.twitter.com/Wn9rxZNsUE
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) November 18, 2023
وزیر نے کہا، ’’پہلا پڑاؤ چین میں ہوگا، پھر ہم دوسرے دارالحکومتوں میں یہ واضح پیغام دینے کے لیے جائیں گے کہ فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے، اور مدد کی جائے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بحران اور غزہ پر جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔