لاہور: امریکی سفیر ے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
دونوں شخصیات نے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور معاشی اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آئی پی پی کی قیادت کے مابین عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا مؤقف امریکی سفیر کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے، آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔
امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔