عدالت کے احکامات پر تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم

566
annulled

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں میں بغیر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ فوجداری کیسز چلائے جا رہے تھے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کے بعد تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے اسلام آباد پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا اور فیڈرل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے متعلق جسٹس ارباب محمد طاہرنے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بغیر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ فوجداری کیسز چلائے جا رہے تھے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ یقینا شہریوں کو حاصل فیئر ٹرائل کے مقاصد پورے کرے گا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن ایکٹ میں پراسیکیوٹرز، پولیس، وفاقی ایجنسیز کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔

ایکٹ کے مطابق فیڈرل کریمنل پراسیکیوشن سروس کے فیڈرل پراسیکیوٹر سربراہ ہوں گے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایکٹ سے متعلق فیڈرل پراسیکیوٹر 173 کی رپورٹ کا جائزہ لے سکیں گے، فیڈرل، ایڈیشنل، ڈپٹی، اسسٹنٹ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرلز تعینات ہوں گے۔