چین میں رجسٹرڈ نجی کمپنیوں کی تعداد5کروڑ20لاکھ  سے متجاوز

575

بیجنگ: چین میں رواں سال ستمبرکے آخر تک رجسٹرڈ نجی کمپنیوں کی تعداد5کروڑ20لاکھ  سے زیادہ ہو گئی، جو ملک میں رجسٹرڈ کل کاروباری اداروں کا 92.3 فیصد ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارمارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے مطابق چین کے نجی اداروں کی ترقی  میں استحکام ایک بین الاقوامی ماحول اور ملکی معیشت میں نیچے کی جانب بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں واضح ہو رہا ہے۔

جنوری سے ستمبر کے عرصے کے دوران تقریباً 70لاکھ 70ہزارنئی نجی کمپنیاں قائم ہوئیں، جو گزشتہ  سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ایس اے ایم آر کے اعداد و شمار کے مطابق  پہلی 3 سہ ماہیوں میں ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ72لاکھ نئے  انفرادی کاروباری ادارے قائم ہوئے، جو گزشتہ سال سے 11.7 فیصد زیادہ ہیں۔