کراچی :ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

322

نیو کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کی ڈیلیوری وین کے ساتھ تعینات تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، اس دوران سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ڈاکوں کی جوابی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی لیکر فرار ہو گیا۔

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ کے رشتہ دار محمد زمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 مسلح ڈاکوئوں نے روکا تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔

محمد زمین نے بتایا کہ ڈاکو ہم سے 18 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سکیورٹی جاں بحق ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کوئی ڈاکو زخمی نہیں ہوا، مقتول سکیورٹی گارڈ ایوب گوٹھ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔