کراچی :کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

599

کراچی :کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔

30 سال کے میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کانگو وائرس کے 16 مریض نجی ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں کانگو کے 12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دوکو ڈسچارج کردیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق کانگو سے ایک ہفتے قبل بھی ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔