سابق کرکٹر توصیف احمد پی سی بی  کے چیف سلیکٹر مقرر

511

لاہور: سابق کرکٹر توصیف احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ  نے عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر اور وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر ہوں گے۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر قومی ٹیم کے ٹورز کے لیے ٹیموں کے انتخاب کی ذمے داری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ عالمی کپ کے بعد 14 دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز طے ہے۔