نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

248

کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے، نگران حکومت ہی کوئی فیصلہ کرلے کہ نیب کے ادارے کا کیا کرنا ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  یہ ادارہ وقت کا ضیاع اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے، ہمیشہ کہتا ہوں جو کیسز ہم پر بنائے ہیں انکو چلائیں، یہ کیس کب تک چلے گا یہ وقت بتائے گا، نہیں پتا کیس کی نوعیت اور ہمارا جرم کیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ  کئی جج ان عدالتوں سے ریٹائرڈ ہو کر گھر چلے گئے، اگر اس ادارے کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا آج ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، مسائل کا حل اتحاد ہی دے سکتا ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں رہی، اپوزیشن میں بیٹھے نہیں لیکن بڑی جماعت تھی، پی ٹی آئی کا سیاست میں ایک رول ہے، میں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔