راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 17کیسز رپورٹ

562

راولپنڈی : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 17کیسزرپورٹ ہوئے ۔راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2431 ہو گئی ۔

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 57 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈینگی راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مقدمات درج کئے گئے ۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4359 مقدمات درج جبکہ 637 عمارتوں کو سیل کیا گیا ۔