کراچی کے اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا جمع کرلیا

658

کراچی کے اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ،ان طلباء کے والدین کی شہریت اور بچوں کا پیدائشی سرٹیفکیٹ افغانستان سے ہے ۔

دستاویزات کے مطابق ضلع جنوبی سندھ کے مختلف اسکولوں میں 55 افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں، ضلع کورنگی میں 24 افغان طلبہ اور ضلع وسطی میں 15 افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 14، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2 افغان طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی یہ فہرست سندھ حکومت کو بھیجی جائے گی۔