ایران: منشیات بحالی مرکز میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

402

تہران: ایران میں منشیات بحالی مرکز کے اندر لگنے والی آگ میں جھلس کر 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے شمالی علاقے کے ایک شہر میں منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں 27 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 12 جھلسنے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ منشیات بحالی مرکز میں تقریباً 40 افراد زیر علاج تھے۔