مسئلہ وکشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ممکن نہیں، انوارالحق کاکڑ

443
face the law

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے  کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کاکوئی موقع ضائع نہیں کیا۔

نگراں وزیر اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو صدی میں ایک بار آنے والاموقع قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزرفتاراقتصادی اورصنعتی ترقی کے حصول کے لئے دوسرے مرحلے کے منصوبوں پرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ جموں وکشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات یامعمول کے تجارتی تعلقات ممکن نہیں، غزہ کی صورتحال کے معاملے پر انہوں نے فوری جنگ بندی پرزوردیتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی تشدد اورمظالم جنگی جرائم ہیں۔