کراچی: بجلی بلز میں میونسپل چارجز وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

787
municipal tax

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بجلی بلز میں میونسپل چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت عالیہ نے کے الیکٹرک کے صارفین کو جاری کیے جانے والے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف درخواست پر جاری حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

جماعت اسلامی اور دیگر فریقوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلز میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں خصوصی عدالتی معاونین کی عدم موجودگی کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی ہونے پر بجلی کے بلز میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔