بیجنگ:چینی کسٹمز نے ملک میں آنے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے صحت کے لازمی ڈیکلریشن کی شرائط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یکم نومبر سے ملک میں آنے اور باہر جانے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بخار، کھانسی، قے اور اسہال جیسی متعدی بیماریوں کی علامات والے افراد کو کسٹمز کے سامنے رضاکارانہ طور پرڈیکلریشن دینا ہوگااورجسمانی درجہ حرارت کی جانچ ، وبائی امراض کی تحقیقات اور صحت و قرنطینہ کے دیگر اقدامات میں کسٹم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔