اسرائیل ریڈ لائن پار کرچکا اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی صدر

666

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی زمینی جنگ میں ہونے والی شکست کو طوفان الاقصی آپریشن میں ہونے والی اس کی شکست سے کہیں بڑی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست ریڈ لائن پار کرکے ہمیں سخت سے سخت ایکشن لینے پر مجبور کر رہی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی بری فوج کی کارروائی حماس کی طوفان اقصی آپریشن کو شکست دینے میں ناکامی سے بھی بدتر ناکامی ہے، طوفان الاقصی آپریشن میں غاصب صیہونی حکومت کو حماس کے اچانک حملے سے تعبیر کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر اب زمینی جنگ تو صیہونی حکومت نے مکمل تیاری کے ساتھ شروع کی جس میں اسے منہ کی کھانا پڑی اور اس کے فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

 اُن  کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ہمیں غزہ میں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری اور بری حملوں کی وسیع تر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، صیہونیوں نے غزہ پر فضائی، بحری اور بری حملے کیے لیکن امریکا اور بعض یورپی ممالک کی مالی اور فوجی مدد کے باوجود ان قابضین کو پسپائی پر مجبور ہونا پڑا جو فلسطینی قوم کی بڑی فتح ہے۔