بھارت: سیاح خاتون نے واپسی پر کتیا کا ہالینڈ کا ویزا لگوالیا

733

ہالینڈ سے بھارت آئی ایک سیاح نے واپسی میں اپنے ساتھ لے کر جانے کے لیے ایک کتیا کا بھی ویزا لگوا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا نام میرل بونٹنبل  ہے اور ان کا تعلیق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے ہے۔

خاتون وارانسی میں چہل قدمی کر رہی تھیں جب ان کے پیچھے جیا نامی کتیا آئی اور جلد ہی دونوں کی دوستی بھی ہو گئی۔

میرل بونٹنبل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک دن جیا پر ایک اور گلی کے کتے نے حملہ کر دیا لیکن ایک سکیورٹی گارڈ نے مداخلت کر کے اسے بچا لیا، پہلے تو میرا جیا کو گود لینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن میں چاہتی تھی کہ وہ سڑکوں پر موجود آوارہ کتوں سے محفوظ رہے۔

خاتون کو جیا کے پاسپورٹ اور ویزا کا بندوبست کرنے کے لیے ہندوستان میں اپنا قیام چھ ماہ تک بڑھانا پڑا۔

خاتون نے مزید کہا کہ میں پرجوش ہوں کہ آخر کار میں جیا کو اپنے ساتھ لے جا سکتی ہوں، یہ ایک لمبا عمل تھا ، میں ہمیشہ سے ایک کتا رکھنا چاہتی تھی اور جب میں نے پہلی بار جیا کو دیکھا تو مجھے اس سے پیار ہو گیا۔