راولپنڈی، ڈینگی وائرس کے مزید 21 کیسز رپورٹ

559
ڈینگی ' ملیریا'متعددی امراض سے بچائو'محکمہ صحت کے بروقت اقدامات

راولپنڈی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ۔رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2262 تک پہنچ گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتا ل میں 51، ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں 16، واہ جنرل ہسپتا ل میں 3 ڈینگی مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 12مقدمات درج، 12چالان ٹکٹ جاری اور1 لاکھ 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4275 مقدمات درج ،631 عمارتوں کو سیل، 1267چالان ٹکٹ جاری، 92 لاکھ 90 ہزار 304 روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔