غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی جاری، بھارت نے ظلم کا راستہ اختیار کیا، مشعال ملک

469
protection

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے نہتے لوگوں پر  نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے،بھارت نے امن کا راستہ چھوڑ کر ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

مشعال ملک نے غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے، فلسطین کے لیے  کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، بھارت نے کینیڈا میں سکھوں کو ٹارگٹ کیا، کشمیریوں کے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جنگل کا قانون لاگو کر رکھا ہے، الیکشن میں بھارت نے مزید اسٹنٹ وار کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی وار کرائم ہو رہے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا، یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ   فلسطین اور کشمیر کو ٹیبل پر حل نہیں کیا گیا، یہ آگ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی ٹارچر کے باوجود ہمیشہ پرامن جدوجہد کی۔