ججز کیخلاف شکایات پر چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

426

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاسجمعہ کو طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جمعہ کوساڑھے 11 بجے ہو گا۔

جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔