فلسطینیوں کے قتل عام میں مغربی ممالک برابر کے شریک ہیں، ملکہ اُردن

521

عمان:اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ عرب دنیا کی نظروں میں مغرب شریک جرم ہے، مغربی ممالک غزہ پر حملوں میں اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہوئے، جس کا افسوس ہے۔

اردن کی ملکہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اردن سمیت پورے مشرق وسطی کے لوگ، غزہ کی تباہی پر دنیا کے دوہرے معیارات پرحیران اور مایوس ہیں،

 غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کی خاموشی پر پر لوگ مایوسی کا شکار ہیں، حماس کو ختم بھی کردیا گیا تو قابض اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو سخت تنقید کانشانہ بنایا تھا،انہوں نے کہاکہ حماس حملوں کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ، غزہ اس وقت خوراک، ایندھن اور پانی کے بغیر انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ناکہ بندی والے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی بندش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غزہ میں امدادی ٹرک بھیجوانے کے لیے راستہ دے تاکہ وہاں پر موجود اسپتالوں میں مریضوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔