لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 176 مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں ایک 104 مریض رپورٹ ہوئے۔ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 176ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کیمطابق لاہور میں گزشتہ روز 104ڈینگی کے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں 20، ملتان میں22، فیصل آباد میں 9مریض سامنے آئے،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے 2، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 8003 ہوگئی۔