راولپنڈی:سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہیبے گناہی ثابت کروں گا،عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے،عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27اکتوبر کو طلب کرلئے ، سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔