ملتان: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے لیے خاتون بالنگ کوچ مقرر کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئرلینڈ کی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کو پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے لیے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ کی ویمن ٹیم کے لیے بھی 4 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا بھی ان کے ریکارڈ میں شامل ہے۔
📢 Pace ace Catherine Dalton (@cathdalton57) joins Multan Sultans as our new Fast Bowling Coach! 🏏
An @ECB_cricket certified Level 3 Advanced Coach, Dalton has previously held coaching positions in the National Fast Bowling Academy in the UK and the Ultimate Pace Foundation in… pic.twitter.com/8tYoX9cf75
— Multan Sultans (@MultanSultans) October 17, 2023
کیتھرین اس سے قبل برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں جب کہ وہ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلے کام بھی کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔
کیتھرین ڈالٹن نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل فرنچائز میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مردوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز میں کام کرنا خود کے لیے باعث اعزاز قرار دیا ہے۔