لاہور: کرکٹ سمیت 5 کھیلوں کو اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کرکٹ سمیت 5 کھیلوں کو اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کی منظوری دیے جانے کے بعد اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان بھارتی شہر ممبئی میں آئی او سی کے ایگزیکٹو اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کے مطابق اجلاس کے شرکا نے تجویز کیے گئے تمام کھیلوں کو 2028ء میں ہونے والے اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کی منظوری دی ہے، جن میں کرکٹ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں اسکواش، بیس بال، ساف بال، فلیگ فٹبال اور لیکروس کو بھی اولمپکس گیمز میں شامل کرلیا گیا ہے۔