کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

444
flights canceled

کراچی: محکمہ کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کراچی پر بھاری مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے آئی فون کی کھیپ برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

حکام کے مطابق ائر عربیہ  کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے آنے والے افراد  168 آئی فون اسمگل کررہے تھے، جن کی مالیت تقریباً 13 کروڑ روپے ہے۔

شارجہ سے بڑی تعداد میں آئی فون اسمگل کرکے لانے والے افراد نے ائرپورٹ پر بین الاقوامی آمد سے کلیئرنس بھی حاصل کرلی تھی، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور برآمد کیے گئے آئی فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔