مریم نواز کے بیٹے اور بہوکے درمیان طلاق ہوگئی،جنید صفدر کی تصدیق

603
confirmed

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی، جنید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طلاق کی تصدیق کردی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری طلاق سے متعلق خبر درست ہے، یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میری میڈیا سے درخواست ہے ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

جنید صفدر کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ان شاء اللہ ہم اپنے لئے سکون پائیں گے، میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، میری ان (عائشہ) کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

جنید نے طلاق کے اعلان کے فوری بعد اپنی اور سابقہ اہلیہ عائشہ کی تمام تصاویر بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ہٹادیں کردیں۔

جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی شادی دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی۔