غزہ کا محاصرہ: رضا ربانی کا سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

898
, Razarbani

اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے غزہ کے غیر قانونی محاصرے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور بحث کیلئے فوری طور پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ غزہ میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں، غزہ میں 23 لاکھ سے زائد لوگوں کیلئے پانی، بجلی کی فراہمی سمیت خوراک کی سپلائی منقطع ہے، نگران حکومت سینیٹ کا اجلاس نہ بلاکر پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کر رہی۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا نگران حکومت کو ڈر ہے کہ اگر سینیٹ اجلاس بلایا گیا تو الیکشن پر سوالات اٹھائے جائیں گے، نگران حکومت نیب میں تقرریاں نہیں کر سکتی، یہ اقدامات الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 سی کی خلاف ورزی ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پبلک سیکٹر یونٹس کی نجکاری اثر رکھتی ہے، جس کو نگران حکومت نہیں کر سکتی، پی آئی اے کی نجکاری وفاقی کابینہ کے فیصلے کا سوال نہیں بلکہ یہ معاملہ سی سی آئی میں اٹھانا ہوگا۔