واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں ایران براہ راست ملوث ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعرات کو اسرائیل کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اسرائیلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہائوس جیک سلیوان نے حماس کے حملے کے بعد سے 20یا اس سے زائد امریکیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس سے قبل 14امریکیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔