لاہور ہائیکورٹ: اسموگ کے تدارک کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد

431

لاہور : ہائیکورٹ نے پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی۔

 عدالت نے اسموگ کے تدارک کیلئے حکومت کو ترقیاتی منصوبے اکتوبر سے فروری تک شروع نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کے سیزن میں حکومت کو سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی دینے کی تجویز دے دی۔

 لاہور ہائیکورٹ نے پرانے درخت نہ کاٹنے اور شہر میں مزید ماواکی جنگل لگانے کی ہدایت کردی، قبل ازیں لاہور میں اسموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ   ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات شہر کو اسموگ فری قرار دینے پربضد ہیں کہتے ہیں ویب سائٹس پر اسموگ بارے ڈیٹا درست نہیں۔