مہنگائی میں کمی اور تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے والا ہے، شہباز شریف

472
People have to decide

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہونے اور تیز رفتار ترقی کے سفر کا ایک بار پھر آغاز ہونے والا ہے۔

پارٹی کے سابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زیرقیادت ن لیگ سے زیادہ عوام سے کسی کو ہمدردی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سنہرا دور ایک بار پھر لوٹ رہا ہے۔

سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔  اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قوم کے ساتھ کیے تمام وعدے پورے کیے۔ اب مہنگائی کم ہنوے اور ملک میں تیز رفتار ترقی کا دور ایک بار پھر شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قوم کے سامنے ہمیشہ سچی بات کہی اور دیانت داری کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔