ایرانی صدر کا اسماعیل ہانیہ کو فون: جلد ہی مسجد الاقصی میں نماز پڑھنے کا عزم

561

تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے آپریشن طوفان الاقصی کی تعریف کرتے ہوئے مسجد الاقصی میں ایک ساتھ نماز پڑھنے کا عزم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایران کے صدر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد امت کے ساتھ مسجد الاقصی میں نماز ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سےاسرائیل پر کیے گئے حملے کی ایران نے مبارکباد دیتے ہوئے حزب اللہ کے ساتھ کارروائیاں تیز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد صیہونی فوجی درندگی پر اتر آئے اور نہتے مسلمانوں پر رات پر بمباری کرکے انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم کردیا ہے، معصوم بچوں کو سفاکیت کے ساتھ قتل کرکے ٹینکوں کے آگے پھینک کر آگ لگائی ہے۔