ایف آئی اے کی کراچی،اسلام آباد راولپنڈی ،گجرانوالہ میں کارروائیاں، دس ملزم گرفتار

665

اسلام آباد:ایف آئی اے نے ملک کے تین بڑے شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں آن لائن جنسی ہراسگی اورمالی دھوکادہی میں ملوث 4ملزمان گرفتارکر لیا گیا ہے۔گرفتارملزمان میں محمدجمشید، محسن رضا،محمد حفیظ اورسوہان شاہ شامل ہیں،ملزم محمدحفیظ اورسوہان شاہ نے قابل اعتراض تصاویراورویڈیوزفیس بک پروائرل کیں ملزمان نیقابل اعتراض موادکے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے تھے۔،ملزم محمد جمشید اورمحسن رضا نیشکایت کنندہ کادوست ظاہرکرکیلاکھوں روپے بٹورے ملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی تھی۔ 

ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاہے۔ایف آئی اے نے گجرانوالہ زون میں بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا میں پاکستانی کواغوا کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتارکیاگیا،گرفتاری کیلئے کارروائی گجرات میں کی گئی۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کی بازیابی کیلئے7لاکھ روپے وصول کئے متاثرہ شہری کو کچھ ماہ قبل لیبیا میں انسانی سمگلروں نے اغوا کیا تھا۔ملزم انسانی اسمگلروں کا سہولت کار ہے۔ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ا یف آئی اے امیگریشن کراچی نے دومختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت تین ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ملزم عبداللہ انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا،ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ائیروپورٹ پردومختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب پولیس کومطلوب ملزم کوکراچی ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا،ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھاملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے  کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا،دوسری کارروائی میں خاتون سمیت 2افغان مسافرکوگرفتار کیا گیا ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافر افغان پاسپورٹ پرپاکستان پہنچے تھے مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے افغان پاسپورٹس جعلی نکلے،واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تمام زون میں متحرک ہیں اور ایک ماہ سے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔