اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

434

اسلام آباد:نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں ،انہیں سرمایہ کاری کا قلمدان سونپا گیا ہے طاہر جاوید کو وزیر مملکت کے برابر مراعات حاصل ہونگی۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم نے شہزادہ احسن اشرف شیخ کو وفاقی وزیر بھی مقرر کیا ہے، وزیراعظم نے شہزادہ احسن سے متعلق سمری صدر کو ارسال کردی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں اب معاون خصوصی کی تعداد 6ہوگئی ہے ،جبکہ نگراں کابینہ کی مجموعی تعداد 28ہوگئی ہے۔