امریکہ کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

546

واشنگٹن: امریکہ بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ آگئی ، امریکہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات مزید کشیدہ ہونے سے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔

ایرک گارسیٹی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے باعث امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں، ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے، امریکہ کی جانب سے کینیڈا اور سکھوں کی حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔