عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست پر اعتراض عائد

424

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کی دائری برانچ نے 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ ایک درخواست میں 2 قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے ؟ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہو چکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں ؟

رجسٹرار آفس کے مطابق سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں ؟۔ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ترمیم کرکے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے  ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی تھی۔