چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، لاہور ہائیکورٹ

436

لاہور: ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کومنظور کرلیا، جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

 عدالت نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،عدالت نے چینی کی حد تک 1977 کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی ، 1 12 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا تھا۔

  سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ 30 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے چینی کی قیمتوں کے کیس کا فیصلہ کرے۔