واشنگٹن:امریکا کی جانب سے گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین رائونڈز یوکرین کو بھیجیں جائیں گے ۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ گولہ بارود گزشتہ سال کے آخر میں ایرانی پاسداران انقلاب سے یمن میں حوثیوں کو منتقل کرنے کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا ہے کہ ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22ایم ایم کے 1.1ملین رائونڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔
امریکی حکام نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن ہزاروں ضبط کیے گئے ایرانی ہتھیار اور گولہ بارود یوکرین کو منتقل کرے گا،اس اقدام سے یوکرین کی فوج میں ہتھیاروں کی شدید قلت کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یوکرین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مزید فنڈز اور سامان بھیجنے کا انتظار کر رہا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ ان ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے کس قانونی فریم ورک پر انحصار کرے گا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں کو تلف یا ذخیرہ کیا جائے۔