اتحادی حکومت کے اقدامات سے معیشت بہتر ہورہی ہے ,اسحاق ڈار

348

لاہور: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کے دور رس اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ہر مشکل وقت میں ملکی معیشت کو سنبھالا اور اسے صحیح راستے پر ڈالا۔ اسحاق ڈار نے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود معیشت کو بھنور سے نکالا تھا۔ماضی قریب میں ملک ڈیفالٹ ہوا۔ نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ اسحاق ڈار کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ ویزے کے جال بچھائے گئے، ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ مخلوط حکومت کے دوررس اقدامات کے باعث آج ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہورہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، عوام کو نواز شریف سے بہت توقعات ہیں۔